Thursday, 1 October 2015

7 Brain Hacks that can Improve Your Productivity

 چند آسان اقدامات آپ کو کامیاب بنا سکتے ہیں!





Got a scolding from your boss for being lazy or unproductive? Many a times you fail to realize what 
exactly pulls you back from work. Is it the stress or what? Don’t think negative or degrade yourself. Many a times your productivity level suffers because your brain needs to relax. Revitalize your brain by adopting few amazing steps that can lead you to be a star among your colleagues. The below mentioned 7 steps can definitely improve your working capability.



آپ کو اکثر اپنے باس کی جانب سے سست یا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہ دکھانے جیسی شکایت کا سامنا کرنا پڑتا ہے- اور متعدد بار آپ اپنی اس سستی یا بدترین کارکردگی کی درست وجوہات جاننے میں بھی ناکام رہتے ہیں- تاہم آپ اپنے بارے میں منفی نہ سوچیں- بعض اوقات آپ اس لیے بھی اچھی یا خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں دکھا پاتے کیونکہ آپ کے دماغ کو سکون کی ضرورت ہوتی ہے- لیکن آپ صرف چند اقدامات یا اصولوں کو اپنا کر اپنے دماغ کو ایک بہترین دماغ ثابت کرسکتے ہیں اور دیگر ساتھیوں کے درمیان ایک نمایاں مقام حاصل کرسکتے ہیں- ذیل میں چند ایسے اصول بتائے جارہے جنہیں اختیار کر کے آپ اپنے کام کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکتے ہیں-

Limit Distractions

If you are occupied by work and needs to meet some urgent deadlines then keep your focus ONLY on work. Close all the other social media tabs on your laptop. According to the research published by APA, multitasking can cost up to 40 percent more time than single tasking. Focus your attention on work alone. Your Brain will love it.

اگر آپ اپنے کسی کام کو وقت پر مکمل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ اس کام پر بھرپور توجہ دیں- اپنے لیپ ٹاپ پر کھولی جانے والی تمام سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو بند کردیں- اے پی اے کی تحقیق کے مطابق ایک ہی وقت میں زیادہ کاموں پر توجہ صرف ایک کام کے مقابلے میں 40 فیصد زائد خرچ ہوتی ہے- صرف اپنے کام پر توجہ دیں اس طرح آپ کا دماغ بھی اسی کام میں آپ کی بھرپور مدد کرے گا-

Make a To Do List

Planning ahead is highly recommended. Don’t start your work on the last minute it will end up in blunders. Maintain a To Do list on your computer or office table. But research has proven that using pen and paper is better. The act of writing has been linked to increase cognitive thinking. Plus it’s a good exercise to practice your handwriting.

اپنے روزمرہ کاموں کی ایک فہرست بنائیں اور منصوبہ بندی کریں- ہر کام کو آخری منٹ میں سرانجام دینے کی عادت کو ترک کردیں کیونکہ اس طرح کبھی بھی آپ مشکل میں پھنس سکتے ہیں-آپ اپنے کاموں کی فہرست کمپیوٹر یا آفس ٹیبل پر بھی تیار کرسکتے ہیں- تاہم تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ فہرست مرتب کرنے کے لیے سب زیادہ بہتر قلم اور کاغذ کا استعمال ہے- اپنے امور کو تحریر کرنے کا عمل آپ کے ادراکی خیالات میں اضافہ کرتا ہے-



Prevent Eye Strain

Many a times you are suppose to work continuously. Staring at your computer for longer hours can cause headaches. To prevent that try 20-20 rule. Every 20 minutes focus on an object 20 feet away for 20 seconds. The shift in focus allows your eye muscles to relax. Relaxed eyes are productive eyes.

متعدد بار میں ہم مسلسل کام میں مصروف رہتے ہیں اور اس دوران ہماری آنکھیں کئی گھنٹوں تک 
کمپیوٹر اسکرین پر مرکوز رہتی ہیں- تاہم یہ عمل ہمارے لیے ضرور سر درد کا باعث بنتا ہے- اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہر 20 منٹ بعد 20 فٹ دور موجود کسی چیز پر 20 سیکنڈ کے لیے اپنی نظریں جمائیں- اس مشق یا ورزش سے آپ کی آنکھوں کے مسلز کو آرام و سکون حاصل ہوگا- آپ کی پرسکون آنکھیں آپ کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کا باعث بنتی ہیں-


Turn On the Lights

It might be tempting to work in dark but studies shows that brighter room increases alertness. So turn on the lights at your office or home as that gives you a feel of activeness.

ممکن ہے کہ کم روشنی والی جگہ پر اپنے دفتری امور سرانجام دینا آپ کے لیے پرکشش ہو لیکن تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ روشن کمرہ انسان کے ہوشیاری اور چستی میں اضافہ کرتا ہے- اس لیے اپنے دفتر اور گھر کو ضرور روشن رکھیے اس طرح آپ خود کو زیادہ فعال تصور کرتے ہیں-


 Get Some Exercise

Sitting in one position for too long can make you feel tired. Mild exercise helps get your blood flowing and more oxygen to your brain. One study found that going for a 10 minutes’ walk can boost your energy for up to 2 hours. In case you are wondering how can you do so in an office; then simply get up from your seat and go for a 10 minutes’ walk in the corridors.

ایک ہی پوزیشن میں طویل وقت تک بیٹھے رہنے سے آپ کو تھکاوٹ محسوس ہوسکتی ہے- ہلکی پھلکی ورزش آپ کے خون کے بہاؤ کو مدد فراہم کرنے کے علاوہ دماغ کو مزید آکسیجن بھی مہیا کرتی ہے- ایک مطالعے کے مطابق “ 10 منٹ کی چہل قدمی انسان کو اگلے 2 گھنٹے تک کی مزید توانائی فراہم کرتی ہے“- اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آفس وغیرہ میں چہل قدمی کیسے ممکن ہے؟ تو آپ صرف اپنی جگہ سے اٹھ کر 10 منٹ کے لیے آفس کے کوریڈور میں چہل قدمی کر لیا کریں-


 Stay Hydrated

Caffeine and Sugar may give you short burst of energy but caffeine is mild diuretic which means it dehydrates by making you pee more. Drinking excessive tea or coffee is therefore not recommended. Drink loads of water or juices. Stay hydrated keeps you alert and healthy.
But if you really need it…

کیفین اور چینی آپ کو مختصر وقت کے لیے توانائی تو فراہم کرسکتی ہیں لیکن کیفین کسی حد تک پیشاب آور ہوتی ہے- یہ ضروری ہے کہ جسم میں پانی کی کمی واقع نہ ہونے دی جائے لیکن اس کے لیے ضرورت سے زیادہ چائے یا کافی کے استعمال کا مشورہ نہیں دیا جاسکتا- پانی کی کمی سے بچنے کے لیے پانی یا جوس کا استعمال کیجیے- اس طرح آپ چاک و چوبند اور صحت مند رہیں گے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے-


 Then take a Tea Nap

Set an alarm for 15 minutes. Drink a cup of tea then take a nap. It takes 15 minutes for the effects of the caffeine to kick in. Then get back to work and when you are done relax your senses.

اگر آپ کو دفتری امور کی انجام دہی کے دوران چائے کی طلب ہوتی بھی ہے تو کچھ اس طرح پیجیے کہ موبائل یا گھڑی پر صرف 15 منٹ کے بعد کا الارم لگا لیجیے اور ایک کپ چائے پینے کے صرف 15 منٹ کے لیے سو جائیے- ان 15 منٹ میں چائے میں موجود کیفین کے اثرات زائل ہوجائیں گے- اس کے بعد جب آپ کام پر واپس آئیں گے تو خود کو پرسکون محسوس کریں گے جبکہ آپ کے ہوش و حواس بھی بہترین انداز میں اپنے امور سرانجام دیں گے-


Author:

0 comments: